ترکی کا مشہور ڈرامہ 'دی رلس ارطغرل' صرف ترکی ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف زبانوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ خاص طور پر نوجوان طبقے کے دل پر اس ڈرامہ نے اپنی ایک انوکھی چھاپ چھوڑی ہے۔
حال ہی میں اس ڈرامہ کے تھیم سانگ کا اردو ورجن ریلیز ہوا ہے، جسے انعمت خان نے گایا ہے۔ ڈی رلس ارطغرل کے اس تھیم سانگ کوجب انعمت خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا جس کے بعد سے تقریبا 13 لاکھ لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔
انعمت خان 'ڈی رلس ارطغرل' کے اس تھیم نغمہ کو اردو زبان میں بڑے ہی خوبصورت انداز میں گایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انعمت خان کے اس گانے پر اب تک تقریبا 25 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے ہیں اور سبھوں نے بے حد تعریف بھی کی ہے۔
مزید پرھیں: 'دی ڈیسڈینٹ' ٹریلر: جمال خاشقجی قتل معمے پر برائن فوگل کی دستاویزی فلم
آپ کو بتا دیں کی انعمت خان ایک ورسٹائل گلوکار ہیں جو ہندی ، انگریزی اور اردو زبان میں گانے گاتی ہیں۔ انعمت خان کو فلم 'یہ مت کہو خدا سے' کے لئے فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔