ETV Bharat / bharat

Mukhtar Abbas Naqvi Slams Rahul Gandhi پارلیمنٹ کے وقار کو انارکی سے ہائی جیک نہیں کیا جا سکتا، نقوی

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 6:39 PM IST

مختارعبّاس نقوی نے کہا کہ راہل گاندھی کی جانب سے بیرون ملک دیے گئے بیان پر بھارت سے معافی مانگی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے اِنتخابات سے پہلے 'اَپوزیشن کی چودھری بننے کی چُلبُلاہٹ' میں پارلیمنٹ، دستور، جمہوریت پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رام پور: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابق مرکزی کابینی وزیر مختار عبّاس نقوی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے غیر ملک میں بھارتیہ پارلیمنٹ، جمہوریت پر دیئے بیان پر آج سخت رائے زَنی کرتے ہوئے کہا کہ ”معافی بھاجپا سے نہیں، بھارت سے مانگنی ہے، سرکار سے نہیں، پارلیمنٹ سے مانگنی ہے۔' مختار عباس نقوی نے آج رام پور میں اِخبار نویسوں سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس اور اُس کے لیڈروں کو 'سامنتی غرور، سَنکی سُرور' سے باہر نکل کر ملک کے مُوڈ اور ماحول کو سمجھنا چاہئے اور پارلیمنٹ، دستور اور جمہوریت کی توہین پر شرمندگی کا اِظہار کرنا چاہیے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 2024 کے اِنتخابات سے پہلے 'اَپوزیشن کی چودھری بننے کی چُلبُلاہٹ' میں پارلیمنٹ، دستور، جمہوریت پر حملے کی 'حماقت سے بھری سازش کا جاگیر دارانہ جنون' کسی بھی جمہوریت میں ناقابلِ قبول ہے۔ مختار عباس نقوی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اِنہیں حماقتوں نے 'نان۔پرفارمنگ پارٹی کو نان۔ پروڈکٹیو پَپّو' بنا دیا ہے، جس کا ملک کے اندر کوئی بھاؤ نہیں اور باہر کوئی مول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi's UK Remarks برطانیہ میں راہل گاندھی کے ریمارکس پر بی جے پی رہنماؤں کی تنقید

نقوی نے چُٹکی لیتے ہوئے کہا کہ اِس بات کو کانگریس کے لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں، اِسی لئے کانگریس میں اِنٹری سے زیادہ اِکزٹ گیٹ پر لائن بڑھتی جا رہی ہے۔' وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی دھمک، مودی جی کی دھاک کوتاریک کرنے کی ہوشیاری سے بھری دھُن میں ایسے افراد بذاتِ خود ملیا میٹ ہوتے جا رہے ہیں، جو ابھی بھی سیاست کو جاگیردارانہ وراثت کا پیدائشی حق سمجھ بیٹھے تھے۔ نقوی نے کہا کہ ملک کی آئینی حدود، پارلیمنٹ کے اقدار کو 'جاگیر دارانہ غرور، اَنا اور انارکی' سے 'ہائی جیک' نہیں کیا جا سکتا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.