منگل کے روز بھی چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی۔ دہلی میں جمعرات کو انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.84 روپے فی لیٹر رہا وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
مزید پڑھیں:۔ جموں: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے تیل کے مطالبہ میں بہتری نہیں ہورہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی درج کی جاری ہے۔ آج کاروبار شروع ہوتے ہی برینٹ کروڈ 1.20 فیصد کمی کے ساتھ 67.41 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.53 فیصد گر کر 64.46 ڈالر پر آ گیا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:۔
شہر: پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.47۔
ممبئی -———— 107.83 —————— 97.04۔
چنئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 102.49-—————- 94.02۔
کولکتہ ————102.08 —————— 92.57۔
(یو این آئی)