ETV Bharat / bharat

کمرہٹی میں ڈائریا کا قہر جاری، عام لوگ پریشان

ذرائع کے مطابق کمرہٹی کے وارڈ نمبر ایک سے پانچ نمبر کے درمیان ڈائریا وبا نے بھیانک شکل اختیارکرلی ہے حالانکہ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کسی بھی بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔

کمرہٹی میں ڈائریا کا قہرجاری عام لوگ پریشان

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 6:59 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میونسپلٹی کے مختلف وارڈس میں ڈائریا وبا کا قہر جاری ہے۔ اس بیماری سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ 154 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں. مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں میں ڈائریا وبا کا قہر جاری ہے۔

کمرہٹی میں ڈائریا کا قہرجاری عام لوگ پریشان

اس بیماری سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ ڈیڑھ سو زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

شمالی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ سمیت گپتا کا کہنا ہے کہ ڈائریا سے متاثر علاقوں میں بیداری مہم چلائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حالات کو پوری طرح سے قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے دس میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ اس بیماری سے متاثر ہونے والے لوگوں کو ابتدائی علاج حاصل ہوسکے۔

میونسپلٹی کی جانب سے لوگوں کے گھروں تک دوائیں پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع مجسٹریٹ سمیت گپتا کا کہنا ہے کہ ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ کے دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کمرہٹی میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

کمرہٹی میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ڈائریا ہے وہاں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ڈائریا سے متاثر مریضوں کے لئے اضافی ایمرجنسی وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.