انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامینٹ میں اس بڑی جیت کے ساتھ تومر اب کوارٹر فائنل میں اتراکھنڈ کے شوریہ اگروال سے کھیلیں گے، جنہوں نے تاؤ دیوی لال اسپورٹس کمپلیکس میں تمل ناڈو کے جینت سی بی کو 16-21، 21-19 24-22 سے شکست دی۔Dewang and Aparna in the Quarterfinals
ایک اور میچ میں تلنگانہ کے شوریہ کرن جے نے کرناٹک کے ابھینو گرگ کو 18-21، 21-16، 21-14 سے شکست دی، جبکہ کرناٹک کے پرتیک نے آسام کے ریتوم ہاوبورا کو 22-20، 21-18 سے ہرایا۔ پرتیک کونڈیلیا اب کوارٹر فائنل میں شوریہ کرن سے مقابلہ کریں گے۔
وہیں گرلزپری کوارٹر فائنل میں کیرالہ کی اپرنا سنجیو پی نے پہلے گیم میں پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی اور دہلی کی درشٹی والڈیا کو 11-21، 21-14، 21-18 سے شکست دی۔ اپرنا سنجیو اب تلنگانہ کی وینالا کا سامنا کریں گی، جنہیں اتراکھنڈ کی گایتری راوت کے خلاف واک اوور ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
ہریانہ کی میدھاوی ناگر نے آسام کی فریحہ صبا معراج کو 21-14، 21-10 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ کوارٹر فائنل میں ناگر اب آندھرا پردیش کی درگا ایشا کندراپو کا سامنا کریں گی، جنہوں نے مہاراشٹر کی مایا بالاموروگن کو 21-18، 21-16 سے شکست دی۔
یو این آئی