ETV Bharat / bharat

Devika Vaidya ویدیا کی چار سال بعد بھارتی ٹیم میں واپسی - بھارتی ٹیم میں واپسی

ورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کے خلاف گھریلو ٹی 20 سیریز کے لئے جمعہ کو اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں آل راؤنڈر دیویکا ویدیا کو شامل کیا ہے۔Devika Vaidya

ویدیا کی چار سال بعد بھارتی ٹیم میں واپسی

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 7:34 PM IST

ممبئی:چار سال بعد بھارتی ٹیم میں واپسی کرنے والے ویدیا نے اپنا آخری میچ 2018 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں کھیلا تھا۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2018 کے اسکواڈ میں بھی بلایا گیا تھا لیکن وہ کسی بھی میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں۔Devika Vaidya Returns Indian Women's Cricket Team After Four Years

ویدیا بنیادی طور پر ایک بلے باز ہیں لیکن وہ لیگ اسپن کی گیند بازی میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے پانچ اننگز میں 32.50 کی اوسط اور 109.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 130 رن بنائے ہیں، اس کے علاوہ بین ریاستی ٹی ٹوئنٹی میں چھ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے بتایا کہ پوجا وستراکر چوٹ کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیل پائیں گی۔ آل راؤنڈر اسنیہ رانا کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ بورڈ نے انہیں ٹیم سے باہر رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

بی سی سی آئی نے ریلوے کی بائیں ہاتھ کی تیز گیند باز انجلی سروانی کو بھی پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جبکہ 33 سالہ شیکھا پانڈے بین ریاستی ٹی ٹوئنٹی میں اچھے مظاہرہ کے باوجود 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ ہندوستانی تیز رفتار حملے کی قیادت رینوکا ٹھاکر کریں گی، جنہیں سروانی کے علاوہ میگھنا سنگھ کا ساتھ بھی ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:Blind T20 World Cup بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پانچ دسمبر سے شروع ہوگا

رانا کی غیر موجودگی میں دیپتی شرما، رادھا یادو اور راجیشوری گائیکواڑ ہندوستانی اسپن کی قیادت کریں گے۔یستیکا بھاٹیہ اور ریچا گھوش کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں کھیلنے والی بلے باز دیلان ہیملتا اور کرن ناوگیرے کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ مونیکا پٹیل، اروندھتی ریڈی، ایس بی پوکھرکر اور سمرن بہادر کو نیٹ بولر کے طور پر بلایا گیا ہے۔

پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 9 دسمبر کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ اسٹیڈیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی بھی کرے گا، جبکہ باقی تین میچ ممبئی کے ہی بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔Devika Vaidya Returns Indian Women's Cricket Team After Four Years

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.