ETV Bharat / bharat

Devastating Fire In Guwahati گوہاٹی شہر میں آتشزدگی سے سو سے زائد مکانات خاکستر - گوہاٹی شہر میں آگ لگنے کا واقعہ

گوہاٹی شہر میں آگ لگنے سے 100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جبکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ Properties worth several crores damaged in devastating Fire in Guwahati

گوہاٹی میں بھیانک آتشزدگی کا معاملہ
گوہاٹی میں بھیانک آتشزدگی کا معاملہ
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 1:11 PM IST

گوہاٹی میں بھیانک آتشزدگی کا معاملہ

گوہاٹی:ریاست آسام کے گوہاٹی شہر کے ہاتھیگاؤں میں جمعرات کی رات بھیانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی میں 100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور کئی کروڑ کی املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے ہاتھیگاؤں میں اجنتا روڈ کے قریب راجو علی کے کرایہ دار کے مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ آگ کے شعلوں نے لمحہ بھر میں پورے رہائشی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سلنڈر پھٹنے سے آگ نے مزید تباہ کن شکل اختیار کر لی، آگ لگنے سے تقریباً 15 سلنڈر پھٹ گئے۔ آگ لگنے سے دو اور چار پہیہ گاڑیاں بھی جل گئیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم کچھ لوگوں کا شبہ ہے کہ یہ واقعہ کرائے کے مکان میں سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا۔ آگ لگنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ گوہاٹی پولیس کے ڈپٹی کمشنر سورجیت سنگھ پنیسر بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر ٹینڈرز کی ٹیم نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد کو موقع سے بچا لیا گیا اور کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:۔ House Gutted in Anantnag آتشزدگی واقعہ میں رہائشی مکان، گؤ خانہ خاکستر

پوری صورتحال کی نگرانی کرتے ہوئے ڈی سی پی ایسٹ سرجیت سنگھ پنیسر نے کہا کہ ابھی ہم اس کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ کتنا نقصان ہوا ہے، تحقیقات کے بعد ہی سب کچھ سامنے آئے گا۔ دوسری جانب آگ لگنے سے کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر ہونے کا شبہ ہے۔ آگ لگنے سے شہر میں رات گئے ٹریفک جام ہوگیا۔ سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی ٹیم کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے طلباء جنہوں نے ایچ ایس ایل سی امتحانات اور ہائر سیکنڈری فائنل امتحانات میں شرکت کی تھی وہ رہائشی علاقے میں تھے۔ آگ سے طلبہ کی کتابیں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.