ETV Bharat / bharat

دیسی مائیکل جیکسن کا رقص نہیں دیکھا تو کچھ نہیں دیکھا - مائیکل جیکسن کے مقبول نغمہ 'ڈینجرس

مائیکل جیکسن کے مقبول نغمہ 'ڈینجرس' پر چھتیس گڑھ کے پھول چند کے رقص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو کاویری نام کی ایک لڑکی نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کاویری نے لکھا ہے کہ 'اس شخص میں مائیکل جیکسن کی روح سما گئی ہے'۔

دیسی مائیکل جیکسن کا رقص نہیں دیکھا تو کچھ نہیں دیکھا

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 5:08 PM IST

بھارت میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آئے دن سوشل میڈیا پر رقص اور موسیقی کے نئے ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ اسی درمیان چھتیس گڑھ سے ایک شخص کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس کے ڈانس کا ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ یہ مائیکل جیکسن کا دیسی ورژن ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی آپ کو اس بات پر یقین ہوگا۔

پھول چند کے ڈانس کو دیکھ کر اب آپ کو ضرور یقین ہوگیا ہوگا۔ چلیے ہم اب آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر پھول چند نے بیچ سڑک پر یہ ڈانس کیوں، کب اور کس کے کہنے پر کیا۔

پھول چند چھتیس گڑھ کے جانجگیر کے رہائشی ہیں اور مورتیاں بنانے کا کام کرتے ہیں۔ پھول چند نے گنیش اتسو کے دوران بچوں کے کہنے پر مائیکل جیکسن کے مقبول نغمہ 'ڈینجرس' پر لاجواب کر دینے والا رقص کیا تھا۔

دیسی مائیکل جیکسن پھول چند کے اس ڈانس کو وہاں پر موجود لوگوں نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا اور سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔ اب دیکھتے ہی دیکھتے پھول چند کا یہ حیران کردینے والا رقص راتوں رات وائرل ہوگیا اور انٹرنیٹ کی دنیا میں چھا گیا۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ: امام باڑے میں ڈانس کا ویڈیو وائرل، شیعہ مذہبی رہنما برہم

اس ویڈیو کو کاویری نام کی ایک لڑکی نے اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کاویری نے لکھا ہے کہ ' اس شخص میں مائیکل جیکسن کا روح سما گیا ہے'۔ اس ویڈی کو 80 ہزار سے بھی زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

اب کچھ لوگ ان کے ڈانس کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پھول چند کو بڑے ڈانس پلیٹ فارم پر موقع دیا جانا چاہیے۔ اس ویڈیو پر فلمساز انوراگ کشیپ کی بھی نظر پڑ گئی اور انہوں نے لکھا ہے۔ 'یہ واقعی میں محظوظ کرنے والا ڈانس ہے، ویڈیو شیئر کرنے کے لیے شکریہ'۔

انوراگ کشیپ نے مزید لکھا کہ ' ہم نے اپنی فلموں میں غور کیا ہے کہ آپ ایک نئے ٹیلنٹ کو موقع دیتے ہیں، اگر ممکن ہے تو ان کی مدد کریں اور زیادہ سے زیادہ اس ویڈیو کو شئیر کریں، تاکہ وہ ایک ڈانس گروپ کو جوائن کرسکیں۔ انوراگ کشیپ نے اس ویڈیو کو کوریو گرافر شامک داور اور فرح خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.