ETV Bharat / bharat

Meeting with Health Department تمباکو نوشی کے خاتمے سے ہی بہتر سماج کی تشکیل ممکن، سنیہل آر

ڈپٹی کمشنر یادگیر سنیہل آر نے کہا کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور اگر اس لعنت کو ختم کر دیا جائے جو انسانی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہوجائے گی اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہوجائے گی۔ Meeting with Health Department

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 7:21 PM IST

تمباکو نوشی کے خاتمے سے ہی بہتر سماج کی شکیل ممکن ہے، سنیہل آر

یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ڈپٹی کمشنر یادگیر نے تمباکو نوشی کو لے کر محکمہ صحت کے اعلی ذمہ داران سے گفتگو کی۔ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (2003) کے تحت تشکیل کردہ ڈسٹرکٹ ٹوبیکو کنٹرول یونٹ کا سہ ماہی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر یادگیر سنیہل آر نے کہا کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور اگر اس لعنت کو ختم کر دیا جائے جو انسانی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہوجائے گی اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہوجائے گی۔ ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے ہال میں منعقدہ سگریٹ اینڈ دیگر ٹوبیکو پراڈکٹس ایکٹ (2003) کے تحت تشکیل دیے گئے ڈسٹرکٹ ٹوبیکو کنٹرول یونٹ کے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا سنیہل آر نے کہا کہ تمباکو کا بیڑی اور سگریٹ سمیت مختلف شکلوں میں استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے، تمباکو نوشی کینسر سمیت کئی بیماریوں کا باعث بنتی ہے، جو بچے مستقبل کے شہری بنیں گے انہیں تمباکو کنٹرول ایمبیسیڈر اور کوآرڈینیٹر کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ اگر تمباکو کے استعمال کے اثرات کے بارے میں فوری طور پر مزید بیداری پیدا کی جائے تو معاشرہ اور مستقبل دونوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کے خلاف بیداری پیدا کی جائے، تاکہ معاشرے اور آنے والی نسلوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔Deputy Commissioner's important meeting with the Health Department in Yadgiri

مزید پڑھیں:۔ World No Tobacco Day Observed at Doda: ڈوڈہ میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا

انہوں نے کہا کہ ضلع میں کل 1608 تعلیمی ادارے ہیں جن میں سے کل 847 تعلیمی اداروں کو تمباکو سے پاک ادارے قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دیگر اداروں کو بھی تمباکو سے پاک بنانے کے لئے کارروائی کریں۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی بس اسٹینڈ اور ضلع کے تمام تعلقہ بس اسٹینڈ پر واقع دکانوں پر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت کو روکنے کے لیے کارروائی کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.