ETV Bharat / bharat

Ajit Pawar on Omicron: کورونا سے متعلق رہنمایانہ ہدایتوں پر نائب وزیراعلی کا بڑا بیان

ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار Deputy Chief Minister Ajit Pawar نے بیرون ملک سے مہاراشٹر آنے والے مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے لوگوں کے لیے بنائی گئی انسداد کورونا کی پابندیوں میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Mumbai Alert Against Omicron
کورونا سے متعلق رہنمایانہ ہدایتوں پر نائب وزیراعلی کا بڑا بیان
author img

By

Published : Dec 3, 2021, 5:21 PM IST

ممبئی: مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے قوانین کے درمیان رسہ کشی کو دور کر دیا گیا ہے۔ پوار نے مزید کہا کہ باہر کی ریاست سے آنے والے لوگوں کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ RTPCR Testing لازمی ہوگا۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوار نے فکرمند لہجے میں کہا کہ نئے خطرناک قسم کے وائرس اومیکورن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ نیز بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کو لازمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کل مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے قوانین میں کچھ فرق تھا مگر رات گئے ہم نے اس فرق پر باہمی افہام و تفہیم سے حل کر لیا ہے۔

ہم کوشش کرتے ہیں کہ بیرون ملک سے ہندوستان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کے لیے ایک ہی اصول ہو۔ پوار نے مزید کہا کہ ملک ایک ہے تو ہر جگہ قوانین میں برابری Equality in Laws ہونی چاہئے۔ دوسری ریاستوں کے لوگوں کو اپنے RTPCR ٹیسٹ کی اطلاع دینی ہوگی۔ اگر آپ کو اپنی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی ضرورت ہے جب آپ کسی دوسری ریاست میں جاتے ہیں تو یہ ان لوگوں کے لیے ضروری ہوگا جو آپ کی ریاست میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Mumbai Alert Against Omicron: ممبئی میں اوميكرون کو لیکر سخت کارروائیوں کا فرمان

ایس ٹی کارکنوں کی طویل ہڑتال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ ایس ٹی ورکرس کی ہڑتال ST Workers Strike کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں اور ایس ٹی ورکرس کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ حکومت نے ایس ٹی ملازمین کے ساتھ مختلف مسائل پر بات چیت کی ہے۔ تاہم انہوں نے ایس ٹی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے احتجاج کو نہ بڑھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.