ETV Bharat / bharat

Om Birla On Democracy جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہیں، اوم برلا

آئی آئی ٹی روڑکی کے 175 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ بھارتی جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہے آئی آئی ٹی روڑکی نے آزادی کے امرت کال کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔Om Birla On Democracy

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 10:09 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

روڑکی: بھارتی جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہے آئی آئی ٹی روڑکی نے آزادی کے امرت کال کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج آئی آئی ٹی روڑکی کے 175 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےگزشتہ سات دہائیوں میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سائنسدان، ڈاکٹر، تاجر اور نوجوان پوری دنیا میں بھارت کی شناخت بنا رہے ہیں۔ دنیا میں آج ہندوستان کی ساکھ ایک معتبر جمہوریت اور ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر قائم ہوئی ہے۔Om Birla On Democracy

اس موقع پر تمام طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ آئی آئی ٹی روڑکی سے پاس آؤٹ ہونے والے ہزاروں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پوری دنیا میں اپنا نام بنایا ہے اور اپنے علم و ہنر سے معاشی و سماجی ترقی اور ملک میں تبدیلی کا کام کیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکرنے خوشی کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی روڑکی کے طلباء نے عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کیا ہے۔

آئی آئی ٹی کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کا سب سے بڑا ادارہ بتاتے ہوئے برلا نے کہا کہ آئی آئی ٹی کی تحقیق اور ایجادات نے آب و ہوا، ماحولیات، طبی، تعلیم، مواصلات سے لے کر زندگی کے کئی شعبوں میں ملک اور معاشرے کو ایک نئی سمت دی ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے م انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور اور انٹرنیٹ انقلاب نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ ڈیجیٹل دور میں ملک کا عام شہری جمہوریت میں زیادہ فعال حصہ دار بن رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2047 میں ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں ہندوستان کی نوجوان نسل کا سب سے بڑا حصہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی سطح پر بھی ہندوستان کے نوجوان رہنمائی کر رہے ہیں اور اختراع، نئی ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں دنیا کے سب سے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ برلا نے اظہارمسرت کرتے ہوئےکہا کہ نوجوان طلبہ نئے ہندوستان کی نئی تصویر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ ملک نے ہندوستان کو ہر میدان میں لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا دور کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ عالمی وبا کے دور میں بھارتی نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ ملک سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت سے خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج کے دور میں بھارت ہر میدان میں ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان پوری دنیا میں اسٹارٹ اپس کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو عالمی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو آگے لے جا رہا ہے۔ بھارت کے نوجوانوں کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ دنیا کا اگلا 'بگ ٹیک' بھارت سے ابھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Om Birla on Global Challenges عالمی چیلنجوں کو عالمی پلیٹ فارم پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے، اوم برلا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.