ETV Bharat / bharat

Demand Of Railway Tickets Concession صحافیوں کے لئے ریلوے ٹکٹ میں رعایت بحال کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 17, 2023, 7:16 PM IST

بی جے پی کے سینئر لیڈرمیر فراست علی باقری نے صحافیوں کے لیے ریلوے ٹکٹ میں رعایت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم اور ریلوے وزیرکو مکتوب بھیجا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی تلنگانہ یونٹ کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو کو ایک مکتوب ارسال کرکے صحافیوں کو ٹرین کے کرایہ میں مراعات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر میر فراست علی باقری نے آج یہاں میڈیا کو جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ٹرین اور دیگرنقل وحمل کے ذرائع کے لیے ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام سمیت تمام ضروری سہولیات میں رعایت ملنے سے صحافی برادران کو اپنا کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس لئے صحافیوں کے مطالبے کی حمایت میں آج وزیراعظم اور ریلوے وزیرکو خط لکھ کر مذکورہ سہولیات فراہم کرنے کا پر زورمطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا (کووڈ 19) سے پہلے جنوبی ہند کی مختلف جرنلسٹ ایسوسی ایشنز بالخصوص تلنگانہ، آندھرا پردیش اور ہندوستانی علاقہ کے شمالی حصے سے اتر پردیش جیسی دیگر ریاستوں نے تسلیم شدہ صحافیوں کو ریلوے ٹکٹ کے کرایوں کی بحالی کے سلسلے میں حکومت ہند سے باضابطہ درخواست کی ہے۔ بتادیں کہ کووڈ-19 وبائی امراض کے عروج اور اس کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران تسلیم شدہ میڈیا اہلکاروں کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دینے کے لیے ٹرین کے کرائے میں ملنے والی رعایت واپس لے لی گئی تھی۔ باقری نے وزیر اعظم، وزیر ریلوے سمیت تمام متعلقہ افراد سے بھی درخواست کی کہ براہ کرم مندرجہ بالا باتوں پر غور کریں کیونکہ اس سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے پیشہ ور افراد کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں آسانی ہوگی اورانہیں مالی مشکلات سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Rail War Room ریلوے مسافروں کی شکایات پر فوری کارروائی کے لیے ریل وار روم بنایا گیا

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.