بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سماجی تنظیموں کی جانب سے یو اے پی اے کو منسوخ کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر آل انڈیا لائیرز اسوسی ایشن فار جسٹس کی جانب سے دار الحکومت بنگلور کے فریڈم پارک میں ایک پرزور احتجاج کیا گیا۔Social Activists Demand Repeal of UAPA
اس احتجاجی مظاہرے میں کئی اسٹوڈینٹ ایکٹیویسٹس و لائیرز نے شرکت کی اور دو اہم مانگیں رکھتے ہویے مطالبہ کیا کہ یو اے پی اے جیسے قوانین کو رپیل کیا جائے اور تمامی پالیٹیکل پریزنرز کو رہا کیا جائے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں علماء کرام نے بھی شرکت کی اور عوام الناس سے اپیل کی کہ مظلوموں کے انصاف کے لیے کھڑے ہوں۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت کا دور چل رہا یے، جس میں مسلمانوں و مسلمانوں کی تنظیموں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Demand of Ban on RSS and Bajrang Dal آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر پابندی کا مطالبہ