ETV Bharat / bharat

Delhi Waqf Board: دہلی وقف بورڈ نے ائمہ و موذنین کی تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کیا - delhi waqf releases pending salary of mosque prayer leaders

گذشتہ کئی روز سے دہلی وقف بورڈ کے ماتحت آنے والے ائمہ و مؤذنین دریا گنج میں واقع دہلی وقف بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج پر بیٹھ گئے تھے، جس کے بعد بورڈ کے ذمہ داران نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی ائمہ کو تنخواہ مل جائے گی۔

Announcement of Release of Salaries of Imams and Muezzins
دہلی وقف بورڈ کا ائمہ و موذنین کی تنخواہ جاری کرنے کا اعلان
author img

By

Published : Mar 8, 2022, 10:53 AM IST

Updated : Mar 8, 2022, 3:29 PM IST

وقف مساجد کے ائمہ و موذنین کی گذشتہ، 11 ماہ کی تنخواہ رکی ہوئی تھی، ان وقف اماموں کی تعداد 280 ہے، جن میں 18 ہزار اماموں کو اور 16 ہزار مؤذنین کو ماہانہ ادا کیا جاتا ہے جبکہ وقف بورڈ کے علاوہ دیگر ائمہ و موذنین کو گذشتہ 20 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ ان کی تعداد 22 سو ہے جن میں اماموں کو 14 ہزار اور مؤذنین کو 12 ہزار ماہانہ ادا کیا جاتا ہے۔ اس سب کے لیے دہلی وقف بورڈ کے ذریعے تقریباً 60 کروڑ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

delhi waqf releases pending salary of mosque prayer leaders

دہلی وقف بورڈ کے تحت آنے والی مساجد کے ائمہ و مؤذنین کے لیے راحت بھری خبر ہے۔ دراصل دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کہا کہ ائمہ و مؤذنین کی 11 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں منگل سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اس کا اعلان دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 8 مارچ بروز منگل سے ائمہ و ومؤذنین کو گذشتہ 11 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ مل جائے گی۔ No-confidence motion against Waqf Board Chairman

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے دہلی وقف بورڈ کے ماتحت آنے والی مساجد کے ائمہ و مؤذنین دریا گنج میں واقع دہلی وقف بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج پر بیٹھ گئے تھے، جس کے بعد بورڈ کے ذمہ داران نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی ائمہ کو تنخواہ مل جائے گی۔حالانکہ وقف بورڈ کی جانب سے اتنی بار وعدہ خلافی کی گئی ہے کہ اب ائمہ و مؤذنین کو وقف بورڈ کی بات پر یقین کرنا مشکل لگتا ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار ائمہ و مؤذنین کو تنخواہ کے نام پر محض دلاسہ ہی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی: وقف بورڈ مساجد کے ائمہ و مؤذنین اجرت نہ ملنے سے پریشان

اس دوران دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے خلاف ائمہ و مؤذنین کے ساتھ ساتھ دہلی وقف بورڈ کے ممبران میں کافی ناراضگی ہے۔ گذشتہ دنوں ہی وقف بورڈ کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اعلان کیا تھا اور امید کی جا رہی تھی کہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے امانت اللہ خان کو برطرف کر کے ان کی جگہ کسی دوسرے صدر کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہو کہ امانت اللہ خان نے ناراضگی دیکھتے ہوئے تنخواہ جاری کرنے میں مستعدی دکھائی ہے۔ کیونکہ اس سے قبل 11 ماہ کا وقفہ گزر گیا، جس میں ائمہ و مؤذنین نے بارہا تنخواہ جاری کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن چیئرمین کے کان پر جوں تک نہیں رینگی تھی۔

Last Updated : Mar 8, 2022, 3:29 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.