ETV Bharat / bharat

سنندا پشکر موت معاملہ میں ششی تھرور بری، جج کا ادا کیا شکریہ

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سنندا پشکر موت معاملے میں کانگریس رہنما ششی تھرور کو بری کردیا۔

عدالت نے ششی تھروری کو بری کیا
عدالت نے ششی تھروری کو بری کیا
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 12:39 PM IST

Updated : Aug 18, 2021, 2:11 PM IST

دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے سنندا ​​پشکر موت کیس میں ششی تھرور کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے یہ فیصلہ سنایا۔

ورچوئل سماعت کے دوران موجود ششی تھرور نے عدالت کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے جج گیتانجلی گوئل کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔

اس بیان میں ششی تھرور نے لکھا ہے کہ 'سنندا کے اچانک چلے جانے کے بعد لمبے وقت سے مجھے گھیرے ہوئے ایک ڈراؤنے خواب کا خاتمہ ہوا ہے۔ حقیقت میں انصاف کیا گیا ہے جس نے ہمارے پورے خاندان کو اب سکون سے سنندا کی موت کا ماتم منانے کا موقع دیا ہے'۔

ششی تھرور کا بیان
ششی تھرور کا بیان

گذشتہ 12 اپریل کو عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ 26 مارچ کو اس معاملے کے ملزم اور کانگریس کے سینئر رہنما ششتی تھرور نے کہا تھا کہ جب خودکشی کا الزام ثابت ہی نہیں ہورہا ہے تو اکسانے کا الزام عائد کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔

ششی تھرور کے وکیل وکاس پاہوا نے اس معاملے میں ششی تھرور کو بری کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ششی تھرور نے سنندا پشکر کو ذہنی یا جسمانی طور پر ہراساں نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سنند پشکر کے رشتہ داروں کے بیان سے یہ واضح ہے کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتی ہیں۔ رشتہ داروں نے ششی تھرور پر کوئی الزام عائد نہیں کیا تھا۔ استغاثہ صرف یہ کہہ رہا ہے کہ ششی تھرور کے غیرازدواجی تعلقات تھے۔

مزید پڑھیں:Delhi Riots: دہلی ہائیکورٹ میں آج طاہرحسین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت

دہلی پولیس نے اس معاملے میں 14 مئی 2018 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ میں ششی تھرور کو ملزم بنایا گیا۔ ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے اور 306 کے تحت ملزم بنایا گیا۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سنندا پشکر کی موت ششی تھرور سے شادی کے تین سال، تین ماہ اور 15 دن کے بعد ہوگئی تھی۔ دونوں کی شادی 22 اگست 2010 کو ہوئی تھی۔

1 جنوری 2015 کو دہلی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعتہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

Last Updated : Aug 18, 2021, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.