ETV Bharat / bharat

Mehmood Pracha on Nasir Case: 'آخر پولیس ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرتی' - دہلی فساد متاثرہ کو انصاف کب ملے گا

دہلی فساد Delhi Riots کے دوران اپنی ایک آنکھ گنوانے والے محمد ناصر کا کیس معروف وکیل محمود پراچہ دیکھ رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایڈووکیٹ محمود پراچہ سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 'دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ذیلی عدالت کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا ہے، جو ابھی عدالت میں زیر التوا ہے'۔ Delhi Riots

Mehmood Pracha on Nasir Case
آخر پولیس ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرتی
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 10:33 PM IST

شمال مشرقی دہلی کے نور الہی علاقے میں رہنے والے محمد ناصر 24 فروری 2020 کی رات اپنی بہن کو میکس ہسپتال سے گھر لیکر آرہے تھے، اس دوران فسادیوں نے انہیں نشانہ بنایا جس میں ناصر کو اپنی ایک آنکھ گنوانی پڑی تھی۔ Delhi Riots

Mehmood Pracha on Nasir Case
محمد ناصر کا کیس معروف وکیل محمود پراچہ دیکھ رہے ہیں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایڈووکیٹ محمود پراچہ سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ذیلی عدالت کے آرڈر کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا ہے جو ابھی عدالت میں زیر التواء ہے۔ Delhi Riotsمحمود پراچہ نے بتایا کہ دہلی پولیس کے افسران اپنے اعلی افسر کے کہنے پر ناصر کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہے اور انہیں امید ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی چیلنج کرکے پولیس سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، تاکہ گناہ گاروں کو بچایا جاسکے۔اس دوران نہ صرف محمد ناصر پر دباؤ بنایا گیا بلکہ محمود پراچہ کے دفتر پر ریڈ ڈال کر انہیں بھی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی، لیکن محمود پراچہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور لوگوں کو انصاف دلانے کی مہم اسی جوش وجذبہ کے ساتھ چلتی رہے گی۔واضح رہے کہ محمد ناصر نے زخمی ہونے کے بعد بھجن پورا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تھی لیکن ایس ایچ او نے انہیں یہ کہ کر رخصت کر دیا تھا کہ پولیس ان کے گھر آکر خود ان کا بیان لے گی، لیکن دو برس مکمل ہونے کے بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

حالانکہ اس سے متعلق ناصر نے ذیلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، تب جاکر اکتوبر 2020 میں پہلی بار جج نے پولیس کو 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد مارچ 2021 میں دوسری بار عدالت نے پولیس پر 25 ہزار روپے جرمانہ لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا، لیکن اس کے باوجود دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.