ETV Bharat / bharat

Congress On BJP MP Parvesh Verma دہلی پولیس پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرے، کانگریس

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور لونی سے پارٹی کے ایم ایل اے نند کشور گرجر نے ایک خاص برادری کے خلاف غیرمہذب زبان کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس بیان کو 24 گھنٹے سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن دہلی پولیس نے اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ دہلی پولیس باقی لوگوں کے خلاف خوب کارروائی کرتی ہے لیکن اس نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔Congress On BJP MP Parvesh Verma

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 5:15 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باہری دہلی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور لونی سے پارٹی کے ایم ایل اے نند کشور گرجر نے ایک خاص برادری کے خلاف غیرمہذب زبان کا استعمال کیا ہے، لیکن پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔Congress On BJP MP Parvesh Verma

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویش ورما نے 24 گھنٹے قبل غیرمہذب زبان کا استعمال کیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی پولیس اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس اس معاملے پر کارروائی کرے، عدالت اس معاملے کا نوٹس لی ا ور بی جے پی کو ورما کو پارٹی سے نکال دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے کہ کس طرح ایک مخصوص کمیونٹی کا دماغ کو ٹھیک کیا جائے، ان کی طبیعت کیسے ٹھیک کی جائے اور ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسی طرح بی جے پی کے لونی ایم ایل اے نے بھی ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو چن چن کر مارنے کی بات کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ایسی باتیں اس لیے کہتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں ترقی ملتی ہے اور ان کا سیاسی سفر آسان ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوراگ ٹھاکر اسٹیج پر چڑھ کر نعرے لگاتے ہیں اور انہیں مرکزی وزیر بنا دیا گیا۔ وزیراعظم خود لباس کے ذریعے شناخت کی بات کرتے ہیں۔ بی جے پی والوں کو لگتا ہے کہ اس طرح کی باتیں کرنے سے کوئی آسانی سے آگے بڑھ سکتا ہے اور یہ کامیاب ہونے کا یہی بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اس بیان کو 24 گھنٹے سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن دہلی پولیس نے اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ دہلی پولیس باقی لوگوں کے خلاف خوب کارروائی کرتی ہے لیکن اس نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عدالت نوٹس نہیں لے رہی۔ سوال یہ ہے کہ بی جے پی قیادت نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ پارٹی لیڈر نوپور شرما کو مکھی کی طرح باہر کر دیا گیا اور اس کے لیے انہیں معافی مانگنی پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Hate Speech Against Muslims بی جے پی رکن پارلیمان کا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.