ETV Bharat / bharat

خالصتانی شدت پسند گرفتار - خالستانی دہشت گرد کو گرفتار کیا

دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے خالصتانی شدت پسند سکھ بکریوال کو بھارت آتے ہی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ دبئی پولیس نے بکریوال کو گرفتار کرلیا تھا۔تمام کاغذی کارروائی پوری کرنے کے بعد دبئی انتظامیہ نے اسے بھارت کے حوالے کردیا۔

دہلی کے اسپیشل سیل نے  خالستانی دہشت گرد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 3:31 PM IST

خالصتانی شدت پسند سکھ بکریوال کو دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔اسے دبئی سے پکڑ کر بھارت لایا گیا ہے۔بھارت میں متعدد شدت پسند آپریشن کو انجام دینے میں بکریوال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر کام کرتا تھا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دسمبر ماہ کے پہلے ہفتے میں شکرپور میں تصادم کے بعد پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ان میں سے تین مشتبہ دہشت گرد کا تعلق کشمیر سے جبکہ دو کا تعلق پنچاب سے تھا۔

دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پنجاب کے مشتبہ دہشت گرد مل کر پاکستان کے اشارے پر کام کر رہے تھے۔وہ بھارت کے خلاف کوئی بڑا کام کرنے کی سازش کو انجام دینے والے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ آئی ایس آئی کے کہنے پر سکھ بکریوال نے پنجاب میں بلوندر سندھو کا قتل کروایا تھا۔ وہ خود دبئی میں چھپا ہوا ہے۔ اس نے اپنا حلیہ بدلا ہے تاکہ اس کی شناخت نہ ہوسکے۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ دبئی پولیس کو اس پورے معاملے کی جانکاری دی گئی تھی۔اس کے بعد دبئی پولیس نے بکریوال کو گرفتار کرلیا تھا۔تمام کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے پکڑ کر دبئی سے بھارت لایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خالصتان تحریک سے منسلک ہے، لیکن وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر کام کر رہا تھا۔اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھ بکریوال نے دہلی میں گرفتار کیے گئے پنجاب کے دونوں دہشت گردوں کو دہشت کے خلاف لڑائی لڑنے والے بلویندر سنگھ کی قتل کے لیے سپاری دی تھی۔بلویندر سنگھ کی قتل کی سازش آئی ایس آئی نے رچی تھی، تاکہ بھارت میں فساد جیسے ماحول پیدا ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.