ETV Bharat / bharat

Club House App Chat Case: کلب ہاؤس معاملے میں دہلی پولیس نے اقلیتی کمیشن کو جواب بھیج دیا - مسلم خواتین پر نازیبا زبان کا استعمال اور غیر مہذب تبصرے

کلب ہاؤس ایپلیکیشن Clubhouse Application پر مسلم خواتین کے لیے نازیبا زبان کا استعمال اور غیر مہذب تبصرے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Clubhouse App Chat Case
Clubhouse App Chat Case
author img

By

Published : Jan 27, 2022, 9:31 PM IST

کلب ہاؤس ایپلیکیشن Clubhouse Application معاملے پر دہلی اقلیتی کمیشن Delhi Minority Commission کی جانب سے از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم اب دہلی پولس Delhi Police نے نوٹس کا جواب دہلی اقلیتی کمیشن Minority Commission کو بھیجا ہے۔

Clubhouse App Chat Case
Clubhouse App Chat Case
کلب ہاؤس ایپلیکیشن پر مسلم خواتین کے لیے نازیبا زبان کا استعمال اور غیر مہذب تبصرے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Clubhouse App Chat Case
سائبر کرائم یونٹ Cyber Crime Unit کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے پیچھے ایس ملہوترا نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ کلب ہاؤس Clubhouse والے معاملے میں ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ ایف آئی آر کا نمبر 12/2022 جسے 18 تاریخ کو ہی درج کر لیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 153-اے، 295-اے، 354-اے، کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نوٹس کے جواب میں بھیجے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات ابھی جاری ہے اور تفتیش میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ کلب ہاؤس ایپ کے ذریعے نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا تھا، جس کی ایک ایف آئی آر ممبئی پولس نے بھی رجسٹرڈ کی ہے اور ممبئی پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دہلی اقلیتی کمیشن Delhi Minority Commission نے بُلی بائی ایپ والے معاملے میں بھی دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور ان سے جواب مانگا تھا جس میں دہلی پولس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا، تاہم کلب ہاؤس والے معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ آئندہ دنوں میں پولیس اس معاملے میں سنجیدگی دکھاتے ہوئے کیا کاروائی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.