دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں واقع کرناٹک بھون Karnataka Bhawan کے باہر آج یونیورسٹی طلبہ یونین University Student Union کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا تھا، اس کو لے کر طلبہ کرناٹک بھون کے باہر جمع ہوئے۔
اس دوران کرناٹک بھون بند ہونے کی وجہ سے احتجاج کی جگہ تبدیل کی گئی اور آسام بھون کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فوری طور پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے زبردستی احتجاجی مظاہرین کو بسوں میں ڈال کر انہیں یہاں سے برلا مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے گئے۔ Protest Over Karnataka Hijab Row
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بس میں ڈیٹین کیے گئے طلبہ سے بات کرنے کی کوشش کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں صرف پُرامن انداز میں ایک ریلی نکالنے آئے تھے، پولیس نے انہیں نکالنے نہیں دیا بلکہ گرفتار کر لیا۔ Delhi Police Detain Students
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پر کرناٹک کی باحجاب طالبات کی حمایت کے لیے احتجاج کرنے آئے تھے کیونکہ جب بھارتی آئین انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مذہب کے حساب سے کوئی بھی لباس زیب تن کر سکتی ہیں تو انہیں روکنا غیر آئینی ہے۔ Protest Over Karnataka Hijab Row
- یہ بھی پڑھیں: Women Celebrate Hijab Day Tomorrow: مالیگاؤں میں خواتین کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کل یوم الحجاب منانے کا عہد
حالانکہ احتجاج میں اتنی بڑی تعداد میں طلباء طالبات شامل نہیں ہو سکے تھے لیکن جتنے بھی طلبا یہاں پر احتجاج کرنے آئے تھے، ان تمام طالبات کو دہلی پولیس نے ایک ایک کرکے ڈیٹین کرتے ہوئے انہیں دہلی کے برلا مندر مارگ پولیس اسٹیشن میں بھیج دیا۔ Protest Over Karnataka Hijab Row