ETV Bharat / bharat

Delhi MCD Election 2022 والد کے جیل جانے سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اریبا خاں - میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے تشہیری مہم

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی امیدوار اریبا خان نے کہا کہ اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو سب سے پہلے یہاں سے ڈمپنگ یارڈ کو ہٹانے کا کام کیا جائے گا اور علاقے کو صاف ستھرا بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ Congress candidate Ariba Khan campaign in shaheen bag

میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی امیدوار اریبا خان

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Dec 1, 2022, 4:27 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے تشہیری مہم جاری ہے۔ شاہین باغ کے وارڈ نمبر 188 کی کانگریس امیدوار اور سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی صاحبزادی اریبا خان بھی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہیں انتخابی مہم کے دوران دہلی پولیس نے امیدوار اریبا خان کے والد آصف محمد خان کو گرفتار کر جیل میں قید کر دیا، جس کا کانگریس امیدوار کی تشہیری میں مہم پر بھی اثر پڑا ہے لیکن اریبا خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والد کے جیل جانے پر ایم سی ڈی الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ Congress candidate Ariba Khan campaign in shaheen bag

والد کے جیل جانے سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اریبا خاں

انتخابی مہم کے تحت ایف بلاک شاہیں باغ میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد اریبا خان نے ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کے جواب کے دوران کہا کہ ان کے والد بھلے ہی جیل چلے گئے ہیں لیکن ان کے حلقے میں کئی بزرگ ایسے ہیں جو والد کی طرح حمایت کر رہے ہیں اور کئی نوجوان ایسے ہیں جو بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اسی لئے والد کے جیل جانے سے انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے عام آدمی پارٹی کے وارڈ کونسلر نے ووٹ خریدنے کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں کے کہنے پر میرے والد نے آواز اٹھائی، جس پر انہیں جیل جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ نا انصافی کے خلاف وہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں مزید نے کہا کہ اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو سب سے پہلے یہاں سے ڈمپنگ یارڈ کو ہٹانے کا کام کریں گی اور علاقے کو صاف ستھرا بنانے پر توجہ مرکوز کریں گی۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi MCD Election 2022 عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو بدنام کیا ہے، اریبا خان

واضح رہے کہ اریبا خان کے والد آصف محمد خان کو دہلی پولیس نے ہفتہ کو ساکیت عدالت میں پیش کیا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے آصف خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، پیر کو ساکیت کورٹ نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا لیکن منگل کو ساکیت کورٹ نے عرضی کو خارج کردی۔

Last Updated : Dec 1, 2022, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.