ETV Bharat / bharat

آکسیجن بحران پر دہلی ہائیکورٹ کی دہلی حکومت کو سرزنش - oxygen crises

دہلی ہائی کورٹ نے دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن گیس کے بحران کے سلسلے میں منگل کے روز دہلی حکومت کی کھینچائی کی۔

آکسیجن بحران پر دہلی ہائیکورٹ کی دہلی حکومت کو سرزنش

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 10:45 PM IST

جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پلی نے متعلقہ معاملے میں پیش عرضی پر شنوائی کے دوران لائیو لاء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،’آپ اپنے گھر جائیں۔ یہی بہت ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو بتائیں، ہم مرکزی حکومت سے کہیں گے کہ وہ اسے سنبھالے۔ عوام مر رہے ہیں‘۔

سماعت کے دوران میڈیکل آکسیجن کے سپلائر سیٹھ ایئر نے عدالت کو بتایا کہ دہلی حکومت نے آکسیجن کی تقسیم کے سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے اور یہاں مہاراجہ اگرسین اسپتال میں بحران کھڑا ہو گیا ہے۔

آکسیجن بحران پر دہلی ہائیکورٹ کی دہلی حکومت کو سرزنش
آکسیجن بحران پر دہلی ہائیکورٹ کی دہلی حکومت کو سرزنش

حالانکہ عدالت نے سیٹھ ایئر کے موقف سے عدم اتفاق کرتے ہوئے دہلی حکومت کو اس کے پلانٹ کو قبضے میں لینے کا حکم دیا۔

لیکن یہ دہلی حکومت پر بھاری پڑا۔ عدالت نے کہا،’ہم پھر دیکھ رہے ہیں کہ آپ محض لالی پاپ کی تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ آدمی کہہ رہا ہے کہ اس کے پاس 20 ٹن ہے لیکن تقسیم کرنا نہیں جانتا اور آپ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس آکسیجن نہیں ہے‘۔

عدالت نے آکسیجن ریفل کرنے والوں کو حکومت کے پورٹل پر ڈیٹا ظاہر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے دہلی حکومت کی کووڈ دواؤں اور آکسیجن سلینڈر کی کالابازاری کے مسئلے پر بھی کھینچائی کی۔

قابل ذکر ہے کہ میڈیکل آکسیجن کی کمی کے سبب دہلی کے دو اسپتالوں میں کم از کم 45 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.