دہلی میڈیکل ایسوسی نے عدالت میں دائر اپنی عرضی میں دعویٰ کیا تھا کہ رام دیو کی کمپنی پتانجلی کورونیل کٹ پروڈکٹ کے ذریعہ کورونا وائرس بیماری سے متعلق غلط معلومات کی تشہیر کررہی ہے۔
پتانجلی گروپ کے بانی رام دیو گزشتہ کئی دنوں سے ایلوپیتھی پر تنازعات میں گھرے ہیں۔ رام دیو کی جانب سے ایلوپیتھی کے ڈاکٹر کا مذاق بنانے والے کئی
وائرل ہونے کے بعد انڈین میڈکل ایسوسی ایشن نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے سائنس اور ڈاکٹروں کی شبیہ کو مٹی میں ملانے کی کوشش قرار دیا تھا۔ ایک ویڈیو میں رام دیو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلوپیتھی اسٹوپڈ سائنس ہے۔
یو این ائی