دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا Delhi Deputy Chief Minister Manish Sisodia نے ٹویٹ کیا کہ بدھ کو دہلی کے کچھ سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے گیسٹ ٹیچر Guest Teacher اپنے تجربات بتانے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن Director of Education کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیسٹ اور کنٹریکٹ اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافے کے لیے کام کریں۔
نائب وزیر اعلیٰ دہلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی گیسٹ ٹیچرس ایسوسی ایشن Delhi Guest Teachers Association کے عہدیداروں نے بدھ کو ملاقات کی تھی۔ اس دوران اساتذہ نے اپنے سکولوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ریگولر اساتذہ کے ساتھ گیسٹ ٹیچر کے اچھے کام کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ گیسٹ ٹیچرز کے نمائندوں نے تنخواہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تنخواہ بڑھانے کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Manish Sisodia on MCD Delhi: منیش سسودیا نے بی جے پی پر لگایا بدعنوانی کا الزام
دوسری جانب آل انڈیا گیسٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے پوسٹ آفیسر شعیب رانا نے کہا کہ 25 دسمبر کو تنخواہ کے لیے مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہماری تنخواہ ایک چھوٹی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ اور تمام مسائل کا حل گیسٹ ٹیچرز کو مستقل کرنے کی پالیسی ہے جو ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ نہیں معلوم کہ ہم کب تک ا سکولوں میں کام کر رہے ہیں۔ کیونکہ آئے روز مستقل اساتذہ اور پی ایف سی کی تقرری کا خطرہ ہے۔