ETV Bharat / bharat

دہلی میں اسکول کھولنے کو لیکر ایس او پیز جاری، 50 فیصدی طلبہ کے ساتھ چلیں گی کلاسز

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 4:06 PM IST

دہلی حکومت کی ایس او پیز کے مطابق، یکم ستمبر سے کھولے جارہے اسکول اور کالجز میں 50 فیصدی طلبہ کے ساتھ کلاسز چلیں گی۔ ساتھ ہی ایمرجنسی استعمال کے لیے سبھی اسکول اور کالجز میں کورنٹائن سنٹر بھی بنائے جائیں گے۔

manish sisodia
منیش سسودیا

دارالحکومت دہلی میں یکم ستمبر سے 9ویں کلاس سے اوپر کے اسکول، کالج اور کوچنگ سینٹر کھولے جائیں گے۔ اس سلسلے میں دہلی حکومت کی جانب سے ایس او پی جاری کردی گئی ہے۔

tweet
ٹویٹ

دہلی حکومت کے ایس او پی کے مطابق یکم ستمبر سے کھلنے والے اسکولوں اور کالجوں میں 50 فیصد طلباء کے ساتھ کلاسز چلیں گی۔ اس کے ساتھ، تمام اسکولوں اور کالجوں میں ہنگامی استعمال کے لیے کورنٹائن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کے لیے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے، جن پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اب دہلی میں کورونا کے کیسز کم ہیں۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ اب جب کہ تمام سرگرمیاں کھول دی گئی ہیں، تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ آن لائن تعلیم کبھی بھی آف لائن تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ اس کو تمام اساتذہ، ماہرین اور بچے مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں اسکولوں، کوچنگ سینٹرز اور کالجوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ یہ سرگرمیاں دھیرے دھیرے شروع کی جائیں گی۔ پہلے یہ اجازت بڑے بچوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

سیسودیا نے کہا کہ جو بھی اسکول، کالج کھولا جائے گا، وہاں قوانین پر عمل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کسی بچے کو آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ کلاس آن لائن بھی ہوگی اور آف لائن بھی۔ اس دوران بچوں کی غیر موجودگی نہیں لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں بھی اسکول اور کالج کھول دیے گئے ہیں۔ دہلی بھی اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.