ETV Bharat / bharat

Jamia Violence Case جامعہ تشدد معاملے میں شرجیل امام کو ملی راحت، آبائی گاؤں میں خوشی - شرجیل امام کی والدہ افشاں رحیم کا بیان

اس موقع پر شرجیل امام کی والدہ افشاں رحیم نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ انہیں بھروسہ ہے کہ ان کے بیٹے پر لگے تمام الزمات ایک ایک کرکے غلط ثابت ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے بیٹے اور اپنی پرورش پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو ملک سے وفاداری، محبت اور بھائی چارہ سکھایا ہے۔

جامعہ تشدد معاملے میں شرجیل امام کو ملی راحت، آبائی گاؤں میں خوشی

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 6:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع جہان آباد سے تعلق رکھنے والے شرجیل امام کے خلاف درج ایک مقدمہ خارج ہونے پر ان کے رشتہ داروں نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ شرجیل امام کو جامعہ تشدد معاملے میں دہلی کی ایک عدالت نے راحت دی ہے۔ ان پر لگے الزمات کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ اس معاملے پر شرجیل امام کی والدہ نے کہا کہ اپنی اولاد کو وطن سے غداری کی تعلیم نہیں دی ہے عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

بتا دیں کہ مگدھ کمشنری کا جہان آباد ضلع، سنہ 2019 میں اس وقت سرخیوں میں آیا جب این آر سی اور سی اے اے احتجاج کے دوران یہاں سے تعلق رکھنے والے شرجیل امام کو ملک مخالف سرگرمیوں اور عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ شرجیل امام جہان آباد ضلع کے کاکو بلاک کے رہنے والے ہیں۔ وہ جے این یو میں زیر تعلیم تھے۔ این آر سی مخالف تحریک میں وہ سرگرم رہے۔ اسی دوران شرجیل امام پر ملک سے غداری سمیت مختلف معاملات کو لیکر دہلی آسام اور یوپی میں مقدمات درج ہوئے۔ جس میں ایک معاملہ جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد کا بھی تھا۔تاہم جامعہ تشدد میں شرجیل امام کو بڑی راحت ملی ہے۔

روہنی کی عدالت نے جامعہ تشدد معاملے کو مسترد کردیا ہے حالانکہ اس فیصلہ کے بعد بھی شرجیل امام جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان کے خلاف مزید مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ شرجیل امام کو اس سے قبل علی گڑھ، آسام اور اروناچل پردیش کے معاملے میں بھی ضمانت مل چکی ہے تاہم جامعہ تشدد کے فیصلے کی اطلاع ملتے ہی شرجیل امام کے آبائی گھر کاکو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اہل خانہ نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sharjeel Imam Bail: شرجیل امام کی ضمانت پر اے ایم یو طلبہ کا رد عمل

اس حوالے سے شرجیل امام کی والدہ افشاں رحیم نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ انہیں بھروسہ ہے کہ ان کے بیٹے پر لگے تمام الزمات ایک ایک کرکے غلط ثابت ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے بیٹے اور اپنی پرورش پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو ملک سے وفاداری، محبت اور بھائی چارہ سکھایا ہے۔ وہیں شرجیل امام کے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے اور کئی سماجی کارکنان نے بھی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.