ETV Bharat / bharat

دہلی میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے بھی کم - دہلی میں کورونا سے موت

دہلی میں آج کورونا کے 89 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں، گذشتہ دن کے مقابلہ میں آج کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ شرح کم ہوکر 2 ہزار ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے بھی کم

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:23 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے بعد نئے کیسز میں زبردست گراوٹ کاسلسلہ جاری ہے۔آج 89 کورونا کے نئے کیسز آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح 0.16 فیصد پر آ گئی ہے ، جو اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

غور طلب ہے کہ بازیابی کی شرح آج بڑھ کر 98.12 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ 21 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 21 فروری کو بھی یہ شرح 98.12 فیصد تھی۔ کورونا ٹیسٹ کا اعداد و شمار آج تھوڑا سا نیچے آیا ہے۔ آج 57،128 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور 89 نئے معاملات پچھلے دن کے 72،670 کے مقابلے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب دہلی میں کورونا انفیکشن کی کل تعداد 14،32،381 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا سے ہونے والی موت کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 53 ہزار 256 نئے کیسز، 1422 اموات

آج کے اضافے کے بعد دہلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد اب 24،925 ہوگئی ہے۔ اسی وقت کورونا سے اموات کی شرح فی الحال 1.74 فیصد ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے بارے میں بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا اسپتال سے 173 مریضوں کو فارغ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 14،05،460 ہوگئی ہے۔ گذشتہ دن کے مقابلہ میں آج کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ شرح کم ہوکر 2 ہزار ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.