ETV Bharat / bharat

Congress Protest: دہلی میں جن جاگرن مہم کے تحت کانگریس کا احتجاج

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لیے دہلی ریاستی کانگریس کارکنان نے آدرش نگر میں جن جاگرن مہم کی شروعات کی۔ اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے مرکزی اور دہلی حکومت کی سخت تنقید کی۔ مظاہرہ میں کافی تعداد میں کانگریسی کارکنان نے شرکت کی۔

Congress protest
دہلی پردیش کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 23, 2021, 11:06 PM IST

دہلی پردیش کانگریس کے صدر انل چودھری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے دہلی کو عالمی سطح کی راجدھانی بنایا لیکن آج دہلی میں حکومت کررہی عام آدمی پارٹی اور ایم سی ڈی میں قابض بی جے پی نے دہلی کی ترقی کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے ان دونوں پارٹیوں کی ناکامیوں کو گناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے صرف عوام کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہر طبقات کا استحصال ہو رہا ہے۔ خواتین کے تحفظ کا کوئی انتظام نہیں ہے، مزدوروں کا استحصال جاری ہے، پسماندہ طبقات کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Congress door-to-door campaign: بی جے پی ہٹاؤ مہنگائی بھگاؤ نعرہ کے ساتھ کانگریس کی ڈور ٹو ڈور مہم

انہوں نے کہا کہ مودی اور کیجریوال حکومت کہتی ہے کہ لوگوں کی مزدوری بڑھی ہے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ جب مزدوروں سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ مزدوری چار سو روپے ملتی ہے لیکن مہنگائی کہیں اس سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس سلینڈر ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا ہے، سبزیوں کی قیمت آسمان چھو رہی ہے لیکن ان حکومتوں کو عوام کی فکر نہیں ہے اور ان لوگوں کی اپنی پبلیسٹی جاری ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر کارکنان نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.