ETV Bharat / bharat

India to Buy Defence Equipments مسلح افواج کے لیے 70 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری - مسلح افواج اور کوسٹ گارڈ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی حصول کونسل کی جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں مسلح افواج اور کوسٹ گارڈ کے لیے 70 ہزار 500 کروڑ روپے کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دی گئی۔

مسلح افواج کے لیے 70 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:24 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے مسلح افواج اور کوسٹ گارڈ کے لیے 70 ہزار 500 کروڑ روپے کی خریداری کی تجاویز کو آج منظوری دے دی، جن میں برہموس میزائل، کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر اور سکھوئی لڑاکا طیاروں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار شامل ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی حصول کونسل کی جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں ان تجاویز کو منظوری دی گئی۔ ان سودوں کے تحت، کوسٹ گارڈ کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ سے جدید ہلکے ہیلی کاپٹر ملیں گے۔ یہ خریداری 'ہندوستان سے خریدیں' زمرے کے تحت مقامی کمپنیوں سے ضرورت کی بنیاد پر کی جائے گی۔

وزارت دفاع کے مطابق مالی سال 2022-23 میں اب تک ہندوستانی صنعتوں سے 2 لاکھ 71 کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ جمعرات کو کل 70,500 کروڑ روپے کے سودوں کو منظوری دی گئی، جس میں سے 56000 کروڑ روپے کے سودوں کو صرف بحریہ کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ ان میں برہموس میزائل، شکتی الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور ہیلی کاپٹروں کی خریداری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Defense Acquisition Council Meeting بھارتی فوج اور بحریہ کیلئے اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری

فوج کے لیے دھنش توپ سسٹم اور کے-9 وجرا توپ سسٹم کے علاوہ 155 ایم ایم/52 کیلیبرکی اے ٹی اے جی ایس توپ سسٹم کی خریداری کو بھی ضرورت کی بنیاد پر منظوری دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں اس تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت برہموس میزائل، کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر اور سکھوئی لڑاکا طیاروں سمیت متعدد ہتھیار خریدے جائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.