نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو مصر کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔Rajnath Singh to visit Egypt on Monday
دونوں وزراء دوطرفہ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دیں گے۔
دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہندوستان اور مصر کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر دفاع مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر دفاع کے دورے کا مقصد ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون اور خصوصی دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یو این آئی