ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh tests positive for COVID-19 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی خبر

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ فی الحال راج ناتھ سگھ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 4:26 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ راجناتھ سنگھ میں ہلکی علامات ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو جمعرات کو یہاں فضائیہ کے کمانڈروں کی ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی لیکن ان کی کورونا ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جسم میں اس وقت کووڈ کی ہلکی علامات ہیں اور وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو آرمی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

اس سے قبل چار اپریل کو راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پر کہاکہ 'پچھلے کچھ دنوں میں ملک بھر میں کووڈ کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ میں خود بھی ہلکی علامات کے ساتھ کووڈ سے متاثر ہوا ہوں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق میں اگلے چند دنوں کے لئے اپنی رہائش گاہ سے اپنا کام جاری رکھوں گا۔ آپ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔' اسی طرح سابو وزیر اعلی وسوندھارا نے بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا'کووڈ کی جانچ میں میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر مکمل آئسولیشن میں ہوں۔ جو لوگ میرے رابطے میں آئے، وہ ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.