گوہاٹی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ Rajnath Singh نے ہفتے کو کہا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں امن قائم رہے تو تینوں مسلح افواج وہاں سے مسلح افواج خصوصی اختیار ایکٹ (افسپا) کو جلد از جلد ہٹانا چاہتی ہے Defence forces want complete removal of AFSPA from J&K۔ راجناتھ نے گوہاٹی میں سنہ 1971 کی جنگ کے سورماؤں کے احترام کی تقریب کے دوران یہ بات کہی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ’’مسلح افواج یہ نہیں چاہتی ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں افسپا نافذ رہے۔ تینوں افواج چاہتی ہیں کہ جموں و کشمیر سے بھی افسپا ہٹایا جائے، لیکن امن بحال ہو۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ دفاعی فورسز افسپا جاری رکھنے۔'
راجناتھ نے کہا کہ’’ہماری دفاعی فورسز ملک کی داخلی سکیورٹی کے معاملوں میں الجھنا نہیں چاہتی ہیں، اگر افسپا ہٹادیا جاتا ہے تو وہ بیرونی سکیورٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکتی ہیں۔ اس لیے یہ نظریہ غلط ہے کہ مسلح افواج چاہتی ہیں کہ افسپا جاری رہے۔‘‘ واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب وزیر دفاع راجناتھ نے کشمیر وادی سے افسپا ہٹانے کی بات کہی۔ انہوں نے سنہ 2015 میں اس وقت کہ وزیر داخلہ کے طور پر جموں و کشمیر کے اپنے سفر کے دوران کہا تھا کہ اگر حالات مثبت ہوں گے تو افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے۔'
مزید پڑھیں:
یو این آئی