ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس فعال کیسز میں خاطر خواہ کمی

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 5:14 PM IST

ملک میں رواں مہینے میں پہلی بار کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے نیچے آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 428 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

cases of coronavirus in india
cases of coronavirus in india

پیر کے روز ملک میں 54 لاکھ 91 ہزار 647 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور اس طرح اب تک 51 کروڑ 45 لاکھ 268 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 428 نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 158 ہو گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس دوران 41 ہزار 511 مریضوں کی صحتیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 968 ہوگئی ہے۔

ایکٹیو کیسز کم ہو کر تین لاکھ 88 ہزار 508 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 373 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 28 ہزار 682 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد، صحتیابی کی شرح 97.45 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہوئی۔

پچھلے مہینے 27 اور 28 جولائی کو ملک میں فعال مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے نیچے پہنچی تھی۔

اس کے علاوہ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 3131 کم ہو کر 71 ہزار 813 ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا مہاراشٹر میں 7568 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 61 لاکھ 51 ہزار 956 ہوگئی جبکہ 68 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 64 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.