ETV Bharat / bharat

کورونا کے فعال کیسز میں کمی

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 2:16 PM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور فعال کیسز کم ہوکر دو لاکھ کے قریب رہ گئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 150 سے نیچے رہی۔

کورونا کے فعال کیسز میں کمی
کورونا کے فعال کیسز میں کمی

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10064 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔

اس دوران 17411 مریض بازیاب ہوئے جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 28 ہزار 753 ہوگئی اور فعال کیسز کو 7484 کم ہوکر 200528 رہ گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 مریض فوت ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 556 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز مرنے والوں کی تعداد 145 رہی۔

ملک میں بازیابی کی شرح 96.66 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح گھٹ کر 1.90 رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی بھی 1.44 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1965 فعال کیسز کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 51،887 رہ گئی ہے۔

وہیں 3854 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18.90 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 35 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 50،473 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں بھی فعال مقدمات کی تعداد میں 592 کی کمی آئی ہے اور یہ تعداد 68،617 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 7.79 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 3480 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں کیرالہ ابھی بھی پہلے نمبر پر ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ تعداد کم ہوکر 2335 رہ گئی ہے۔

وہیں دوسرے دن بھی دیگر آٹھ مریضوں کے موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10،754 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 6.19 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں 547 کمی آئی ہے اور ان کی تعداد کم ہو کر 8052 ہوگئی ہے۔

کورونا کے فعال کیسز میں کمی
کورونا کے فعال کیسز میں کمی

ریاست میں اموات کی تعداد 12175 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 9.12 لاکھ سے زیادہ مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 1713 فعال کیسز رہ گئے ہیں جبکہ 7141 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 8.77 لاکھ سے زائد افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے فعال کیسز میں 250 معاملات گھٹ کر 8631 رہ گئے۔

اس وبا کی وجہ سے 8580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.79 لاکھ سے زیادہ مریض بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو میں فعال کیسوں کی تعداد گھٹ کر 5725 ہوگئی ہے اور ابھی تک 12،272 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ریاست میں 8.13 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اڈیشہ میں 1742 فعال کیسز رہ گئے ہیں جبکہ 3.29 لاکھ افراد اس انفکشن سے نجات پا چکے ہیں، اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 1901 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں فعال کیسز کم ہوکر 4005 رہ گئے اس انفیکشن سے 1581 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 2.86 لاکھ سے زائد افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات 190 سے گھٹ کر 6893 رہ گئے ہیں جبکہ 10063 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست میں اب تک 5.48 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال مریضوں کی تعداد 2458 ہے جبکہ ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 1.62 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں 5509 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں فعال معاملات میں 239 کی کمی آئی ہے اور یہ تعداد کم ہو کر 6160 رہ گئی ہے۔

اب تک 2.41 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3756 مریض اس بیماری کی وجہ سے مرچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں فعال معاملات 837 سے گھٹ کر 5995 ہوگئے۔ ریاست میں 2.84 لاکھ مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جبکہ چوتھے روز بھی مزید سات مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 3565 ہوگئی ہے۔

گجرات میں 6193 فعال معاملات ہیں جبکہ 4367 افراد مرچکے ہیں اور 2.45 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

بہار میں فعال کیسز کی تعداد 514 سے کم ہو کر 3308 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1460 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.53 لاکھ سے زائد مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے ابھی تک ہریانہ میں 2989، راجستھان میں 2750، جموں و کشمیر میں 1922، اتراکھنڈ میں 1617، جھارکھنڈ میں 1054، ہماچل پردیش میں 967، گوا میں 756، پڈوچیری میں 643، تری پورہ میں 391، منی پور میں 366، چندی گڑھ میں 330، میگھالیہ میں 144، سکم میں 130، لداخ میں 128، ناگالینڈ میں 88، انڈومان اور نکوبار جزیروں میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں نو اور دادر نگر حویلی اور دامان دیو میں دو۔ دو اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.