ETV Bharat / bharat

الجزائر کے جنگلات میں آگ کے سبب اموات کی تعداد تقریباً 70 تک پہنچی

الجزائر کے 18 صوبوں میں 71 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، تزی اوزو میں 22 مقامات پر، شمال مشرقی ساحلی پٹی کے صوبوں بیجایا اور تاریف میں 13 مقامات اور صوبہ جیجل میں 11 مقامات پر لگی آگ کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 10:32 AM IST

شمالی افریقی ملک الجزائر کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے انسانی جانوں کا نقصان بڑھ کر تعداد تقریباً 70 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 28 فوجی اور 37 شہری شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے جن میں 28 فوجی اور 37 شہری شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں بھڑکتی آگ بجھانے کی کوششوں میں اٹھائیس فوجی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، الجزائر سرکاری ٹی وی کے مطابق آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت الجزائر سے تقریباً 100 کلومیٹر مسافت پر واقع صوبہ تزی اوزو سرفہرست ہے۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے 18 صوبوں میں 71 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، تزی اوزو میں 22 مقامات پر، شمال مشرقی ساحلی پٹی کے صوبوں بیجایا اور تاریف میں 13 مقامات اور صوبہ جیجل میں 11 مقامات پر لگی آگ کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے۔

الجزائری وزیر داخلہ کامل بلجود نے بتایا تھا کہ آگ پیر 9 اگست کو بھڑکی تھی، انھوں نے اس کی ذمہ داری ایسے افراد پر ڈالی تھی جو مجرمانہ ذہنیت کے حامل ہیں اور آگ بھڑکانے میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں جنگلوں میں آگ بدستور بے قابو ہے، ترکی یورپ، امریکا اور شمالی افریقا کے بعض ممالک میں جنگلاتی آگ سے شدید جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے، مختلف بستیوں کو خالی کرایا جارہا ہے تا کہ انسانوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

news
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.