جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سے دو روز سے لاپتہ 17 سالہ لڑکی کی لاش ایک دریا کے کنارے سے برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کمسر علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 17سالہ لڑکی 21 اگست سے لاپتہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی کی لاش پیر کی صبح بکرم سنگھ یادگار منگنر کے نزدیک ایک دریا کے کنارے سے برآمد کی گئی۔
متوفی لڑکی کی شناخت مہک بی ساکن محلہ کمسر کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے پہاڑی قبیلے کی وزیر اعظم سے اپیل
دریں اثناء ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی