ETV Bharat / bharat

گاندربل آتشزدگی: ڈی ڈی سی چیرپرسن کا دورہ

ڈی ڈی سی چیر پرسن گاندربل نزہت اشفاق اور سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار نے کوندہ بل کا دورہ کیا اور آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

گاندربل آتشزدگی : ڈی ڈی سی چیرپرسن کا دورہ

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 5:37 PM IST

گاندربل نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما و سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار اور ڈی ڈی سی چیر پرسن گاندربل نزہت اشفاق نے گاندربل کے کوندہ بل میں ہولناک آتشزدگی کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان اور پولٹری فارم کے جل کر خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

گاندربل آتشزدگی : ڈی ڈی سی چیرپرسن کا دورہ

انہوں نے مقام واقع پر پہنچ کر آتشزدگی سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے ساتھ رابطہ کر کے متاثرین کی فوری باز آباد کاری کے لیے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔

انہوں نے گورنر انتطامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد کے علاوہ انہیں کم شرحوں پر قرضہ فراہم کیے جائیں تاکہ یہ از سر نو اپنا روزگار بحال کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.