بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنڈی بیلٹ علاقے میں آج محکمہ رورل ڈیولپمنٹ بنچایتی راج کی جانب سے آئی ڈبلیو ایم پی پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ بارہمولہ ضلع سے وابسطہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سفینہ بیگ نے 20 کروڑ لاگت کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں واٹر شڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی سے وابسطہ افسر بھی موجود تھے اور اس کے علاوہ مقامی سرپنچوں کے ساتھ ساتھ کافی لوگوں نے شرکت کی۔DDC chairperson Baramulla inaugurated important watershed project
مزید پڑھیں:۔ NIFT Campus Budgam ڈی سی بڈگام نے این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ کیا
اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہمارے کسان اور فروٹ گروورس وابسطہ ہیں اور اس پروجیکٹ سے ان کو کافی فائدہ ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سکیم سے ہم ضلع کے کنڈی علاقے میں واٹر ڈیمز بنائیں گے اور اس سے پانی کی نہریں بھی نکالیں گے اور اس سے کسانوں اور فروٹ گروورس کو آسانی سے پانی کی سپلائی کھیتوں میں میسر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ بارہمولہ کے کنڈی علاقے کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں آضافہ ہوگا اور ہم سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔