جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کو بلاک گاندھری سے ملانے والی واحد سڑک "چھٹی پڑی " کے مقام پر سڑک کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا ہے، جس کی وجہ سے تین پنچایتوں پر مشتمل والے علاقے جن میں گاندھری، بھٹنی اور دتھن کے لوگوں کا ضلع صدر مقام کے ساتھ رابطہ ہنوز منقطع ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور پانی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد رام بن کے گاندھری و دیگر علاقوں کو ملانے والی کنگا گاندھری رابطہ سڑک کا 300 میٹر حصہ دھنس گیا ہے، جس کی وجہ سے تین پنچایتوں کا رابطہ دو روز سے منقطع ہرکر رہ گیا ہے جبکہ علاقہ دتھن اور باٹلی کو سپلائی دینے والی پانی کی پائپ لائن اور بجلی کی ترسیلی لائن تباہ ہوگئی ہے اور علاقہ کی بجلی اور پانی سپلائی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Dilapidated Condition Of The Road: اوڑی میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ پریشان
ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے رابط سڑک کو ہونے والے نقصان کا جائز لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو جلد از جلد سڑک بحال کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں اور محکمہ جنگلات کے افسران سے بھی بحالی میں رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیا ہے۔ DC Ramban Visit Gandhri Area Road Sinking Side
انہوں نے کہا کہ رابط سڑک تقریبا تین سو میٹر مکمل طور پر دھنس گئی ہے۔ اس کو بحال کرنے کے لیے ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی کونسلر گاندھری شمیم اختر کے علاہ دیگر ضلعی افسران تھے ۔