ہمیرپور: سکھوندر سنگھ سکھو نے ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ شملہ کے تاریخی رج میدان میں منعقدہ ایک پروگرام میں گورنر راجندر ویشوناتھ ارلیکر نے سکھوندر سنگھ سکھو کو وزیر اعلیٰ اور مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔ دوسری جانب سکھوندر سنگھ سکھو کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کے علاقے کے لوگوں اور اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔
سکھوندر سنگھ سکھو کی دو بیٹیاں کامنا ٹھاکر اور راہون ٹھاکر اپنے والد کے وزیراعلیٰ بننے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے انہیں وزیراعلیٰ بنانے پر پوری ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھو کی بیٹی کامنا نے ریاست کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی بیٹی راہون کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کانگریس نے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ جلد از جلد پورے ہوں اور انہیں پورا یقین ہے کہ وہ جلد ہی پورے ہوں گے۔ New CM Sukhvinder Singh Biography
بیٹیوں نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں خواتین کی بہتری کے لیے بہت کچھ دیا گیا ہے۔وہ جلد ہی پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری پر یقینی طور پر مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سکھوندر سنگھ سکھو نے ایچ پی یو سے گریجویشن اور ایل ایل بی کی۔ انہوں نے ہماچل پردیش کی طلبا یونین سے اپنی سیاست کی شروعات کی ۔ جس کے بعد وہ 1988 تا 1995 تک این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بھی رہے۔ کالج سے سیاست کی شروعات کرنے والے سکھوندر سنگھ سکھو اب ہماچل پردیش کے وزیر اعلی بن گئے ہیں۔ ان کا اپنی کالج کی کلاس سے لے کر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے تک ایک طویل سیاسی کیریئر ہے۔ Sukhvinder Singh Sukhu Political Career
سکھویندر سکھو ہمیر پور ضلع کی نادون سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے چوتھی جیت حاصل کی ہے۔ 2003 میں پہلی بار ایم ایل اے بننے والے سکھوندر سنگھ سکھو 2007 اور 2017 میں نادون سیٹ سے ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔ 2012 کے اسمبلی انتخابات میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ اس انتخابات میں کانگریس ہائی کمان کی جانب سے سکھوندر سنگھ سکھو کو انتخابی مہم کمیٹی کی کمان سونپی گئی تھی۔ سکھوندر سنگھ سکھو 2013 سے 2019 تک ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
یہ بھی پڑھیں : Sukhu Take Oath as CM سکھوندرسکھو ہماچل کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، راہل، پرینکا کی حلف برداری میں شرکت