اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد آج دوبارہ یوگی آدتیہ ناتھ حلف لیا۔ اس بار اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ Danish Azad Lone Muslim Face in in UP Govt۔ یوگی حکومت نے اس بار پھر اپنے کابینی وزراء کی طویل ترین فہرست میں صرف ایک ہی مسلم چہرے کو رکھا ہے۔ پچھلی مرتبہ یوگی حکومت نے محسن رضا کو اپنے کابینی وزراء میں شامل کیا تھا اس بار محسن رضا کی جگہ یوگی حکومت نے دانش آزاد کو اپنے کابینہ کا مسلم چہرہ بنایا ہے۔
- دانش آزاد کا تعلق اترپردیش کے بلیا ضلع کے بانسڈیھ اسمبلی میں واقع اپایل گاؤں سے ہے، انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے، دوران طالب علمی یہ ۔اے وی پی پی' کے طلبہ ونگ سے جرے ہوئے تھے۔
- دانش آزاد اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری ہیں۔
- دانش آزاد یوپی حکومت میں اردو زبان کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
ہم آپ کوبتادیں کہ یوگی حکومت کی پہلی میعاد میں قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر محسن رضا نقوی واحد مسلم چہرہ تھے، جنہیں کابینہ میں جگہ ملی تھی، یوگی حکومت میں محسن رضا نقوی وزیر برائے اقلیتی بہبود مسلم وقف اور حج کے وزیر مملکت تھے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بار اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت کو مسلم طبقے کے 8 یصد ووٹ ملے جو کہ کانگریس اور بی ایس پی کو ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ہیں۔ شائد یہی وجہ رہی ہو کہ اس بار مسلم کمیونٹی کے ایک بڑے طبقے نے دانش انصاری کو آگے کیا ہے جبکہ اس سے قبل شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے محسن رضا نقوی کو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔