ETV Bharat / bharat

Dalit Youth Thrashed in UP شادی میں کھانے کو چھونے پر دلت نوجوان کی پٹائی - اترپردیش میں دلت نوجوان کی پٹائی

نوبستا گاؤں کی رہنے والی رینو نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی للا گاؤں میں ایک شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا اور دعوت کا اہتمام ایک سندیپ پانڈے کے گھر کیا گیا تھا۔ جیسے ہی للا نے اپنے لیے پلیٹ اٹھائی، سندیپ اور اس کے بھائیوں نے اسے گالی دی اور مارا پیٹا۔ Dalit Youth Thrashed In UP

شادی میں کھانے کو چھونے پر دلت نوجوان کی پٹائی

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:09 AM IST

گونڈہ: ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں ایک حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 18 سالہ دلت نوجوان کو شادی کی تقریب کے دوران کھانے کو چھونے پر بے دردی سے پیٹا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے وزیر گنج میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ ایس سی/ایس ٹی (پریوینشن آف ایٹروسیٹیز) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔ نوبستا گاؤں کی رہنے والی رینو نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی للا گاؤں میں ایک شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا اور دعوت کا اہتمام ایک سندیپ پانڈے کے گھر کیا گیا تھا۔جیسے ہی للا نے اپنے لیے پلیٹ اٹھائی، سندیپ اور اس کے بھائیوں نے اسے گالی دی اور مارا پیٹا۔ جب للا کے بڑے بھائی ستیہ پال نے اسے بچانے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے بھی مارا پیٹا اور اس کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا۔Dalit youth thrashed for touching food at wedding in UP

مزید پڑھیں:۔ Dalit Man Rubbing Nose: دلت نوجوان کو مندر میں ناک رگڑنے پر کیا مجبور

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سندیپ اور اس کے بھائیوں کے برتاؤ کے بارے میں گاؤں کے گرام پردھان اور بزرگوں کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔ جب ملزمان کو اس کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ ہمارے گھر میں گھس گئے اور للا کو دوبارہ مارا پیٹا اور توڑ پھوڑ کی۔ اے ایس پی گونڈا شیو راج نے کہا کہ ایک ایف آئی آر عجلت یا لاپرواہی سے انسانی جان یا دوسروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں سندیپ پانڈے، امریش پانڈے، شراون پانڈے، سوربھ پانڈے، اجیت پانڈے، ومل پانڈے اور اشوک پانڈے کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ ان پر ایس سی/ایس ٹی (پریوینشن آف ایٹروسیٹیز) ایکٹ کے تحت بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ہم کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.