ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی نے دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی - اردو نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ٹیلیفون پر بات کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

pm modi
وزیر اعظم مودی
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:04 PM IST

وزیر اعظم مودی نے منگل کو ٹویٹ کرکے خود یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، 'ٹیلیفون پر اپنے قابل احترام دلائی لامہ سے بات کی اور ان کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں نیک خواہشات پیش کی اور ہم ان کی لمبی اور صحتمند زندگی کی دعا کرتے ہیں۔"

tweet
ٹویٹ

قابل ذکر ہے کہ دلائی لامہ گذشتہ چھ دہائیوں سے بھارت میں مقیم ہیں۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد دلائی لامہ نے کسی بیرونی فرد سے ملاقات نہیں کی۔ نہ ہی وہ بیرون ملک کے دورے پر گئے۔ تین ماہ تک انہوں نے کوئی بھی آن لائن یا آف لائن تعلیم نہیں دی۔ اب وہ اپنی رہائش گاہ سے پوری دنیا میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مذہبی پیشوا دلائی لامہ کی 86 ویں سالگرہ آج

دراصل مذہبی رہنما کی سالگرہ حکومت کے ذریعہ میکلیڈ گنج دھرم شالہ میں منائی جاتی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔ اس لئے بھارت اور دنیا بھر میں مقیم دلائی لامہ کے پیروکار اپنے گھروں میں ہی ان کی سالگرہ منائیں گے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.