ETV Bharat / bharat

اترپردیش: گونڈہ میں سلنڈر دھماکے میں دو مکانات منہدم، 7 افراد کی موت

یوپی کے گونڈہ میں گھر میں کھانا پکاتے ہوئے سلنڈر دھماکے سے دو مکانات منہدم ہوگئے۔ امدادی کارروائی جاری رکھنے کے کئی گھنٹوں بعد کنبہ کے 14 افراد کو ملبے کے نیچے سے بچالیا گیا۔ جس میں سے تاہم 7 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ دیگر افراد کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 9:17 AM IST

تفصیلات کے مطابق یوپی کے گونڈہ کے وزیر گنج تھانہ کے علاقہ ٹکری گاؤں میں منگل کی رات گیارہ بجے کے قریب کھانا پکانے کے دوران سلنڈر میں اچانک دھماکہ ہوا۔ جس کی وجہ سے گاؤں میں ہلچل مچ گئی۔ اس دھماکے میں 2 مکانات تباہ ہوگئے۔ جس کے ملبے تلے کنبہ کے 15 افراد دب گئے، جس میں سے 7 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ 7 افراد کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی بھی ایک بچے کے ملبے تلے دبے رہنے کا خدشہ ہے۔ جسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اترپردیش: گونڈہ میں سلنڈر دھماکے میں دو مکانات منہدم، 7 افراد کی موت
  • کیا ہے پورا معاملہ؟

پولیس کے مطابق، وزیر گنج تھانہ علاقہ کے گاؤں ٹیکری گاؤں میں نورالحسن کے گھر منگل کی رات گیارہ بجے کے قریب اچانک یہ سلنڈر پھٹا۔ اس دھماکے کی وجہ سے نورالحسن کے گھر کے پڑوس میں فقیرہ کا مکان بھی منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 2 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر آئی جی دیوی پاٹن رینج، سپرنٹنڈنٹ پولیس، اے ایس پی اور متعدد تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو شروع کردیا گیا۔ راحت رسانی کے تحت ملبے تلے دبے 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جس میں سے 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اب تک 2 خواتین، 2 مرد اور 3 بچوں کی نعشیں بازیاب ہوچکی ہیں اور اندیشہ ہے کہ ایک بچہ اب بھی ملبہ میں دبا ہوا ہے۔ دھماکے میں زخمی 7 افراد کو ایمبولینس کے ذریعہ ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔

  • پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش مشرا نے دی معلومات

ایس پی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر موقع پر امدادی اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ ڈائل 112 پر اطلاع ملی کہ کھانا پکانے کے دوران دھماکہ ہوا ہے اور مکان گرگیا ہے۔ جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ اس واقعہ میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ دیگر 7 افراد زیر علاج ہیں۔ فارینسک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.