بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پاردیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہا کہ 'یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، اس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں'۔
'گردابی طوفان یاس' سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری - بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت کی اہم خبر
خلیج بنگال سے اٹھنے والے 'گردابی طوفان یاس' سے نمٹنے کے لیے اڈیشہ کی پرادیپ بندرگاہ اور مغربی بنگال کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔
'گردابی طوفان یاس' سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری
بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پاردیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہا کہ 'یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، اس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں'۔
مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'جہازوں کو مناسب سکیورٹی کے ساتھ ڈیک میں ہی کھڑا کیا جا رہا ہے'۔