اس وقت لکشدیپ جزائر اور بحیرہ عرب سے ڈیولپ ہونے والے سائیکلون توکتے کے اتوار کے روز مکمل طور سے ایک مکمل سائیکلون میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جس سے ملک کے جنوبی اور مغربی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے۔
آئی ایم ڈی نے اپنے تازہ ترین بلیٹن میں کہا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گہرے دباؤ میں اور اس کے بعد کے 12 گھنٹوں کے دوران ایک سائیکلون طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ یہ ممکنہ آج شام تک شمال۔ شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔ پھر شمال۔ شمال۔ مغرب کی جانب بڑھے گا اور 18 مئی کی صبح تک گجرات کے ساحل کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔
ان مقامات پر شدید بارش ہوگی۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ طوفان لکشدیپ جزیرے کے بڑے علاقوں سے لیکر اتوار کے روز تک مختلف مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ہلکی بارش لائے گا۔
آئی ایم ڈی کے مطابق کیرالہ میں سنیچر، اتوار اور پیر کو مختلف مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ سائیکلون ممبئی، جنوبی کونکن کے علاقے کے رائے گڑھ، رتناگیری اور مہاراشٹر کے سندھو درگ اضلاع، گوا اور گجرات کے کچھ حصوں میں اگلے تین دن تک تیز بارش ہوگی۔
آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق گجرات میں بارش کا آغاز 17 مئی سے ہوگا، کچھ اور سوراشٹر علاقوں میں کچھ مقامات پر تیز بارش ہوگی اور 19 مئی کو کچھ میں شدید سے شدید بارش ہوگی۔
رتنا گیری اور سندھو درگ میں اتوار اور پیر کو بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ میں پیر کے روز بہت تیز بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ ستارا، کولہاپور، مغربی گھاٹ کے کچھ حصوں اور پونے میں اتوار اور پیر کو گرج کے ساتھ بارش ہوگی۔
ساحلی مہاراشٹرا خاص طور پر جنوبی کونکن کا علاقہ، ہفتہ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے والے اور اتوار کے روز مہاراشٹر۔ گوا کے ساحل پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کے علاوہ سمندوں کی لہروں سے متاثر ہو سکتا ہے۔ بحیرہ عرب میں پہلے سے موجود ماہی گیروں کو واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ دوسروں کو 14 سے 18 مئی تک سمندر میں داخل نہیں ہونے کا انتباہ کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، انڈین نیوی اور دیگر ایجنسیوں کو اگلے کچھ دنوں میں کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔