ETV Bharat / bharat

Sonia Gandhi to Continue As Cong President: سونیا گاندھی بنی رہیں گی کانگریس صدر - کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ اتوار کے روز ختم

نئی دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ اتوار کے روز ختم ہوئی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، سی ڈبلیو سی متفقہ طور پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت پر اعتماد کرتا ہے۔ CWC Show Confidence on Sonia Gandhi

سی ڈبلیوسی کو سونیا گاندھی کی صدارت پر پورا اعتماد

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 10:32 PM IST

Updated : Mar 14, 2022, 2:45 PM IST

وینوگوپال نے کہا کہ 'صدر جلد ہی تنظیم کو دوبارہ مضبوط بنانے کے اقدامات متعارف کریں گی۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا اس سے قبل کانگریس کا اعلیٰ گروپ صدر سے ملاقات کرے گا۔ CWC Show Confidence on Sonia Gandhi

انہوں نے کہا 'کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ہی ہماری قیادت کریں گی اور مستقبل کے اقدامات کریں گی۔ ہم سب کو ان کی قیادت پر بھروسہ ہے۔' Sonia Gandhi to Continue As Cong President

یہ بھی پڑھیں: Congress Working Committee Meeting: 'کانگریس کو متحد کرنے کے لیے راہل کا پارٹی صدر بننا ضروری'

قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا، 'وہ (سونیا گاندھی) پارٹی کی صدر برقرار ہیں۔ 5 ریاستوں کے انتخابات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ چیزوں کو کیسے آگے بڑھایا جائے اور ہم آئندہ انتخابات کے لیے کس طرح تیاری کریں'

واضح رہےکہ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس نے پنجاب کو بھی کھو دیا ہے۔اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کو بی جے پی سے نہیں چھین سکی اور سیاسی طور پر انتہائی اہم اتر پردیش میں پارٹی کی تعداد سب سے کم ہوگئی۔

Last Updated : Mar 14, 2022, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.