پولیس مسلسل لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگون سے اپیل کر رہی تھی کہ وہ گھر ہی میں رہیں۔ اس دوران پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ جو بھی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
اسی سلسلہ میں پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کیا اور 6 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ ضلع کے مختلف بلاکس میں قائم پولیس اسٹیشن کی پارٹیاں مسلسل سڑکوں پر موجود ہیں اور کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعرات کی شام 7 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور یہ کرفیو پیر کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔ آج اس لاک ڈاؤن کا دوسرا دن تھا اور آج بھی سڑکیں سنسان نظر آئیں اور تمام کاروباری ادارے بند رہے۔