ETV Bharat / bharat

این سی بی کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے ارباز مرچنٹ سے نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی - این سی بی

سینئر این سی بی افسر سنجے کمار سنگھ کی قیادت والی ایس آئی ٹی نے ارباز مرچنٹ اور اچیت کمار کو طلب کیا تھا۔ دونوں دوپہر 12 بجے کے قریب جنوبی ممبئی میں این سی بی کے دفتر پہنچے۔ انہیں رات نو بجے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

ارباز مرچنٹ
ارباز مرچنٹ
author img

By

Published : Nov 8, 2021, 3:03 AM IST

اتوار کو دہلی سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کروز جہاز سے منشیات کی مبینہ ضبطی کے سلسلے میں ارباز مرچنٹ اور اچیت کمار سے نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ سینئر افسر سنجے کمار سنگھ کی سربراہی میں ایس آئی ٹی نے مرچنٹ اور کمار کو طلب کیا تھا۔ دونوں صبح 11.30 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان جنوبی ممبئی میں این سی بی کے دفتر پہنچے۔ انہیں رات نو بجے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

اسی دوران ایک اور اہلکار نے بتایا کہ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی اس کیس میں حکام کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ بخار کی وجہ سے نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:منشیات فروشوں سے وصولی گئی ڈائری کیا راز چھپے ہیں ؟

این سی بی نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان، ارباز مرچنٹ اور دیگر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر پارٹی کے دوران مبینہ طور پر منشیات برآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ آریان خان کو ضمانت ملنے کے بعد 30 اکتوبر کو رہا کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.