ETV Bharat / bharat

CRPF Jawan Suicide سی آر پی ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

سی آر پی ایف 195 بٹالین کے گومن داس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ متوفی گومن داس برسور علاقے میں تعینات تھے۔ CRPF jawan committed suicide by shooting himself

سی آر پی ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 1:56 PM IST

دنتے واڑہ: آسام کے رہنے والے گومن داس سی آر پی ایف 195 بٹالین میں برسور میں تعینات تھے۔ چند روز قبل وہ چھٹیاں گزار کر ڈیوٹی پر واپس آئے تھے لیکن ہفتہ کی مہا شیوراتری کو جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ہفتہ کی شام 5 سے 6 بجے کے درمیان جوان نے گردن میں گولی مار لی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد کیمپ میں کہرام مچ گیا۔ فوری طور پر جوان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد رائے پور ریفر کر دیا گیا۔ جس کے بعد جوان کو تشویشناک حالت میں رائے پور لے جایا جا رہا تھا لیکن اس سے پہلے نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جوان کی خود کو گولی مارنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سی آر پی ایف حکام معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ سی آر پی ایف کے جوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کی

اس سے پہلے 7 فروری کو بیجاپور میں سی آر پی ایف 85 بٹالین میں تعینات ایک جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ اس جوان کا نام ونے عرف بنو تھا۔ جو کیرالہ کا رہنے والا تھا۔ وہ واقعہ سے صرف تین دن پہلے چھٹی سے واپس آیا تھا۔ اس سے پہلے بھی بیجاپور میں دو جوانوں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ اس میں ایک واقعہ 2021 کا ہے۔ دوسرا واقعہ 2022 میں 5 اکتوبر کو پیش آیا۔ اس جوان کا نام سنیل کمار تھا۔ وہ 15ویں بٹالین سی اے ایف کا سپاہی تھا، جو مدھیہ پردیش کے بھنڈ کا رہنے والا تھا۔ اس کے علاوہ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے دو جوانوں پر گولی چلائی تھی، جس میں دونوں فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.